شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ، وفاق کا ہائی کورٹ میں بیان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے بیان پر نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست نمٹا دی

منگل 28 جنوری 2020 15:30

شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ، وفاق کا ہائی کورٹ میں بیان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2020ء) وفاق کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے بیان پر نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست نمٹا دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جمہوری وطن پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے عدالت میں بیان دیا کہ شاہ زین بگٹی کا نام ای سی ایل سے نکالا جاچکا ہے،اس لیے یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔ عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے کے باعث نمٹا دی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں