سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی تعیناتی نیب ریفرنس ،شاہد خاقان عباسی نے دو،دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیے

بدھ 1 اپریل 2020 15:33

سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی تعیناتی نیب ریفرنس ،شاہد خاقان عباسی نے دو،دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی تعیناتی نیب ریفرنس معاملے میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دو،دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دئیے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دو،دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دئیے ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی چار ہفتوں کے لییراہداری ضمانت منظور کی تھی ،کراچی کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ،احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 10 اپریل کو طلب کر رکھا ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو4 ہفتوں کے لیے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں