پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس پرسوں ہو گا

منگل 4 اگست 2020 13:25

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس پرسوں ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس پرسوں جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کی طرف سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بھجوائے گئے 11 بل پیش کئے جائیں گے جن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی تعدد بڑھانے اور میوچل لیگل اسسٹنٹس بل سمیت دیگر بل شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں