ملک میں ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 4 فیصد کی کمی ریکارڈ

بدھ 8 مئی 2024 14:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) ملک میں ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اےسی اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 5.05 ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکیاگئی ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5.28 ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔

(جاری ہے)

اپریل 2024 میں ملک میں 0.47 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو مارچ کےمقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔ مارچ میں ملک میں 0.40 ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ہوئی تھی ۔ گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں رواںسال اپریل میں ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد کااضافہ ہوا۔ گزشتہ سال اپریل میں ملک میں 0.40 ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ واضح رہے کہ جاری مال سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر11 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 12.44 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 13.97 ملین ٹن تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں