سیشن عدالتوں میں وکلاء کی جانب سے اشتعال انگیزی سے متعلق کیس کی سماعت کل دوبارہ ہوگی

منگل 9 مارچ 2021 15:18

سیشن عدالتوں میں وکلاء کی جانب سے اشتعال انگیزی سے متعلق کیس کی سماعت کل دوبارہ ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) انسداد دہشتگری عدالت میں سیشن عدالتوں میں وکلاء کی جانب سے اشتعال انگیزی سے متعلق کیس کی سماعت کل بدھ تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کو کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی ، اشتعال انگیزی میں ملوث گرفتار وکیل خرم فرخ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ،گرفتار وکیل خرم فرخ کی ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی،گذشتہ روز انسداددہشتگردی عدالت نمبر ایک نے خرم فرخ کی ضمانت کو مسترد کردیا تھا،وکیل مدثر رضوان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت بدھ تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں