پشتون ثقافت امن، اتحاد اور محبت کا پیغام دیتی ہے،چیئرمین سینیٹ

ملک کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا، صادق سنجرانی کا بیان

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ پشتون ثقافت امن، اتحاد اور محبت کا پیغام دیتی ہے۔ اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ تمام پشتون بہن اور بھائیوں کو پشتون کلچر ڈے کے موقع پر مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ پشتون ثقافت امن، اتحاد اور محبت کا پیغام دیتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے طول و عرض میں بسنے والے پشتونوں نے ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں بھر پور کردارادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ پورا ملک پشتون بہن بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں