مرحومہ اللہ بچائی کے ورثاء کو 15 سال بعد انشورنش کی رقم کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے نجی بنک کی انشورنس رقم ادائیگی کیخلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج 22 لاکھ 50 ہزار انشورنس رقم ورثا کو ادا کرنے کا حکم

پیر 17 جنوری 2022 15:24

مرحومہ اللہ بچائی کے ورثاء کو 15 سال بعد انشورنش کی رقم کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) مرحومہ اللہ بچائی کے ورثاء کو 15 سال بعد انشورنش کی رقم کا فیصلہ ہو گیا،سپریم کورٹ نے نجی بنک کی انشورنس رقم ادائیگی کیخلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے 22 لاکھ 50 ہزار انشورنس رقم ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا ۔ پیر کو نامزد چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس منصو ر علی شاہ نے کہاکہ نجی بنک نے اکاونٹ کھولنے کے صارف کو مفت لائف انشورنس کی سہولت دی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نجی بنک نے صارفین کیساتھ وعدہ کیا منافع کیساتھ انشورنش کی قسط وہ ادا کرینگے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ لگتا ہے صارفین کو لائف انشورنس کی سہولت دیکر بنک کو غلطی کا احساس ہوا۔انہوںنے کہاکہ بہتر یہی ہے بنک مرحومہ کے ورثاء کو انشورنس کی رقم ادا کردے،عدالت نے فیصلہ دیا تو بنک کا نقصان ہوگا۔ وکیل نجی بینک نے کہاکہ بنک کے متعلقہ حکام نے اپیل واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔سپریم کورٹ نے نجی بنک کی انشورنس رقم ادائیگی کیخلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج 22 لاکھ 50 ہزار انشورنس رقم ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں