ڈپٹی اسپیکر کا پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کا پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں مضر صحت پانی کی رپورٹ کا نوٹس
صحت کے معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اراکینِ پارلیمنٹ اور اسٹاف کی صحت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، سید مصطفی شاہ
جمعہ 19 اپریل 2024 17:51
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کی سابقہ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں فراہم کردہ پانی میں مضر صحت اجزاء پائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔
ڈپٹی اسپیکر نے پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کی آلود اور مضر صحت پانی کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز سے پانی کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ صحت کے معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اراکینِ پارلیمنٹ اور اسٹاف کی صحت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ آلودہ پانی کے استعمال سے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز اور پارلیمنٹ ہاؤس میں پانی کے ٹینکوں کی بروقت صفائی کے لیے مناسب اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) مرتب کیے جائیں۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) کو مستقبل میں اس سلسلے میں تمام احتیاطی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی اسپیکر نے ہدایت کی کہ ہر تین ماہ بعد پانی کے نمونے PCRWR کو ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جائیں۔ڈپٹی سپیکر نے پانی کے نمونوں کی ٹیسٹنگ کے معاملے میں اضافی اخراجات سے بچنے کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ انہوںنے کہاکہ تھرڈ پارٹی سورس کے بجائے PCRWR سے پانی کے نمونوں کی جانچ کروائی جائے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ملاقات
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ تحائف کی فروخت سے متعلق درخواست پر پٹیشنر کے وکیل کو 7 دنوں میں رجسٹرار آفس ..
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی درآمد کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
آئیسکونے مختلف علاقوں میں جمعہ کو بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد پولیس کی "نشہ اب نہیں "تحریک جاری
اسلام آباد پولیس کا تھانہ سبزی منڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن
اسلام آباد،موٹر سائیکل چوری کی میں ملوث منظم گر وہ کے تین ارکان گرفتار
آزاد میڈیاعالمی مسائل اجاگر کرنے،جعلی خبریں ، توہمات دور کرنے و معاشرے کی جانب سے نگران کے طور پر کام ..
اسلام آباد پولیس کی آئی سی ٹی 15ایپ مکمل فعال
آئی جی اسلام آباد کی سی آئی اے سینئر افسران سے میٹنگ ،تفویض کردہ تمام احکامات پر کارکردگی کا جائزہ ..
اسلام آباد پولیس کی "نشہ اب نہیں "تحریک جاری ،سات منشیا ت فروش گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد