بشری بی بی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست کی سماعت

وکیل کی عدم حاضری پر عدالت برہم،آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنادیں گے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

منگل 30 اپریل 2024 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل عثمان گل کی دوبارہ غیر حاضری پر عدالت برہم ہو گئی اورجسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی یہ کوئی بنیاد نہیں، آخری موقع دے رہا ہوں، آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیںگے،انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روزدیئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کی دوبارہ غیر حاضری پر عدالت برہم ہو گئی۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ پھر کہہ رہا ہوں دونوں اطراف سے عدالت کیساتھ سیاست چل رہی ہے،سٹیٹ کونسل نے کہاکہ فریقین کی استدعا ہے کہ مزید کچھ دن کا وقت دیا جائے،ہماری بات چیت چل رہی ہے، امید ہے جلد راضی نامہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ عدالت کیس کے زیرالتوا ہونے سے متعلق فکر مندہے،عدالت نے کہاکہ یہ رٹ فائل کرتے ہیں جب دیکھتے ہیں ریلیف ملنے لگا ہے تو کھیل شروع کردیتے ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ لوگ بھی کچھ کم نہیں ہیں،وکیل خالد چودھری نے کہاکہ عثمانبب گل عدت نکاح کیس میں ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہیں، جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی یہ کوئی بنیاد نہیں،آخری موقع دے رہا ہوں، آئندہ سماعت پر پیش ہوکر دلائل دیں،عدالت نے کیس کی سماعت مئی تک ملتوی کردی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں