ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کارروائی ، لارجر بنچ (کل) سماعت کرینگے

پیر 13 مئی 2024 16:45

ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کارروائی ، لارجر بنچ (کل) سماعت کرینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے لارجر بنچ(آج) 14 مئی کو سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ججز کے شکایت پر مبنی خطوط کو درخواستوں میں تبدیل کر کے سماعت کیلئے دو لارجر بنچ تشکیل دئیے تھے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کے معاملے پر چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل تین رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا جبکہ جسٹس بابر ستار کے خط پر جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بنچ کا حصہ ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں