وفاقی وزیرداخلہ کا مٹیاری قومی شاہراہ پرٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

پیر 13 مئی 2024 21:50

وفاقی وزیرداخلہ کا مٹیاری قومی شاہراہ پرٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مٹیاری قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں