انتشاری ٹولے کو مزید رعایت دینا ریاست کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنےکے مترادف ہے۔ منتخب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ پالیسیاں مرتب کر رہی ہے۔خواجہ رمیض حسن

عدلیہ اور ریاستی اداروں میں دراڑ کا مقصد عدم استحکام ہے، ریاست عدم استحکام کی متحمل نہیں ہو سکتی۔سیکرٹری اطلاعات ق لیگ پنجاب

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 16 مئی 2024 16:06

انتشاری ٹولے کو مزید رعایت دینا ریاست کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنےکے مترادف ہے۔ منتخب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ پالیسیاں مرتب کر رہی ہے۔خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2024ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان کسی صورت بھی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک نام نہاد سیاسی گروہ نے اقتدار کے حصول کی خاطر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملکی سلامتی کی پرواہ کیے بغیر ریاست پر ذات کو ترجیح دیتے ہوئے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ انتشاری ٹولے کو مزید رعایت دینا ریاست کی بنیادوں کو ہلانے کے مترادف ہے۔ منتخب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ پالیسیاں مرتب کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ اور ریاستی اداروں میں دراڑ کا مقصد عدم استحکام ہے، ریاست عدم استحکام کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں