انکم ٹیکس جنرل آرڈرکے تحت نان فائلرز کے سموں کوبلاک کرنے کے عمل کومرکزی دھارے میں لانے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کانوٹیفیکیشن جاری

جمعہ 17 مئی 2024 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ایف بی آر نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نان فائلرز کی سموں کو بلاک کرنے کے عمل کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آرکی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ اور ٹیلی کام آپریٹرز کے نمائندوں کے درمیان حالیہ اجلاس کے بعد انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک 2024 کے تحت نان فائلرز کی سموں کو بلاک کرنے کے عمل کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا ہے، مشترکہ ورکنگ گروپ میں ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے نمائندے شامل ہیں۔

مشترکہ ورکنگ گروپ انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک 2024 کے موثر نفاذ کے ضمن میں متعلقہ فریقوں کے درمیان رابطے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں