اپوزیشن کی کسانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی اور حکومت کے کسان دشمن اقدامات کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی ریلی

جمعہ 17 مئی 2024 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) اپوزیشن نے کسانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی اور حکومت کے کسان دشمن اقدامات کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کسانوں سے اعلان کردہ قیمت پر گندم خریدے اپوزیشن اس ایشو کو مسلسل اجاگر کرتی رہے گی۔سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں حامد رضا اور اسد قیصر نے کہا کہ نے احتجاجی ریلی کے دوران پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گندم کا ریٹ غلط لگایا ہے کسانوں کے خلاف حکومت کی جارحیت مذمت کرتے ہیں ہم کسانوں کے ساتھ ہیں حکومت نے گندم کا غلط ریٹ لگایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے خلاف حکومت کی جارحیت مذمت کرتے ہیںان نسلی بٹیروں کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے ایک ٹک ٹاکر پنجاب حکومت چلا رہی ہے، اس مسلے کو ختم ہونے نہیں دیں گے، گندم کے کاشتکار سے ساتھ اب گناہ کے کاشتکاروں کے مسائل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں ڈرن حملے کی مذمت کرتے ہیں ہم عزت دار لوگ ہیں۔ شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کی ڈرامے بازیاں جاری ہیں جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں اس اسمبلی نے پیر تک چلنا تھا آج قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ختم کردیاگیا آئندہ اجلاس میں ہم اپنے سوالوں کا جواب ضرور لینگے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں