بشکیک معاملے کے حل کیلئے سیاست ایک طرف رکھ دینی چاہیے، زلفی بخاری

ہفتہ 18 مئی 2024 18:39

بشکیک معاملے کے حل کیلئے سیاست ایک طرف رکھ دینی چاہیے، زلفی بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) رہنما پاکستان تحریک انصاف زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بشکیک معاملے کے حل کیلئے سیاست اگلے 48 گھنٹوں کیلئے ایک طرف رکھ دینی چاہیے۔ اپنے بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بشکیک میں پاکستانی میڈیکل طلبہ مقامی انتہاپسند ہجوم کے شدید تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستانی طلبہ میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ کرغزستان کے اعلی حکام سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو اٹھائیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ بین الاقوامی طلبہ کی حفاظت کرنا کرغز حکام کا فرض ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں