گرمی کی شدید لہر،وزارت صحت کی ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے ہدایات جاری

ہیٹ سٹروک سے اموات اور بیماری میں اضافہ ہوسکتا ہے، دن کے گرم ترین وقت میں باہر جانے سے گریز کریں، سخت جسمانی سرگرمیوں سے پرہیز کریں،ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرزقائم کریں،ایڈوائزری جاری

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 20 مئی 2024 17:00

گرمی کی شدید لہر،وزارت صحت کی ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے ہدایات جاری
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مئی 2024 ) ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کے باعث وزارت صحت نے ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں،وزارت صحت سے جاری ایڈوائزری کے مطابق ہیٹ سٹروک سے ہونے والی اموات اور بیماری میں اضافہ ہوسکتا ہے، ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرزقائم کئے جائیں جو گرمی کی لہر کے دوران ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہیں گے۔

وزارت صحت کی جانب سے ہیٹ سٹروک سے بچاﺅ کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دن کے گرم ترین وقت میں باہر جانے سے گریز کریں، سخت جسمانی سرگرمیوں سے پرہیز کریں،ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرزقائم کریں۔ایڈوائزری کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دن کے گرم ترین وقت میں باہر جانے سے گریز کریں، سائے میں رہیں ، بچوں اور جانوروں کو کھڑی گاڑیوں میں نہ چھوڑیں ،کافی مقدار میں پانی پئیں اور سخت سرگرمیاں صبح اور شام کے اوقات میں کریں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں فوکل پرسن نامزد کریں اور مرکز میں متعلقہ عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔تیاری کے حوالے سے صحت کی سہولت کے عملے سے ملاقات کی جائے،سہولت ایمبولینس کے ساتھ کوآرڈینیشن 1122 یقینی بنائیں۔ہیٹ سٹروک کی عام طبی خصوصیات میں بہت زیادہ پسینہ آنا یا گرم سرخ یا خشک جلد کے ساتھ پسینہ نہ آنا، کمزوری،سستی، سردی لگنا، سر درد، جسم کا بلند درجہ حرارت، وہم، الجھن،چکر آنا شامل ہیں۔

مریضوں کو سوفٹ ڈرنکس یا چائے پر مشتمل کیفین اور چینی کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، جو پانی کی کمی کو بڑھا سکتا ہے۔ گرم مرطوب ماحولیاتی حالات کے دوران نمکین کھانوں اور چھتری کا استعمال کریں، ٹوپیاں، ہلکے رنگ کے ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں۔حکام کا کہنا تھاکہ ہیٹ سٹروک کے مریض کے ہنگامی انتظام سے متعلق انچارج میڈیکل آفیسرز کے ذریعے صحت کی سہولت کے عملے کی تربیت کی جائے، بشمول صحت کی سہولیات پر ضروری سامان او آر ایس، ہنگامی زندگی بچاو¿ ادوایات اور سپنچنگ کیلئے کاٹن رولز کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں