وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت یو ایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس

جمعہ 24 مئی 2024 17:15

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت یو ایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت یو ایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس ہوئےجن میں یو ایس ایف کے لئے چوتھی سہ ماہی کا بجٹ 4.7 ارب ، اگنائٹ کے لئے 318.88 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے فنڈز کے استعمال اور منصوبے مقرر وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

جمعہ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے 49 ویں پالیسی کمیٹی کا اجلاس وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی کیپٹن (ر ) محمد محمود بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یو ایس ایف کمپنی کے لئے رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کا بجٹ 4.7ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں یو ایس ایف کی جانب سے جاری پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی و پالیسی کمیٹی چئیرمین شزہ فاطمہ کو بتایا گیا کہ اس مالی سال میں یو ایس ایف کے کل جاری منصوبے 33 ہیں جن میں 23 فور جی اور 10 آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) کے پراجیکٹس شامل ہیں۔دریں اثناء وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اگنائٹ کے 43 ویں پالیسی کمیٹی اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس نے اگنائٹ کے لئے مالی سال 24۔2023 کی چوتھی سہ ماہی کے لئے 318.88 ملین روپے کا بجٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔اگنائٹ نے اجلاس کو جاری و مستقبل کے پروگرامز کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے فنڈز کے استعمال اور پراجیکٹس کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں