جام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 24 مئی 2024 21:20

جام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک تمام محکموں سے گزشتہ تین سال کے دوران اندرونی اور بیرونی آڈٹ رپورٹس طلب کر لیں۔ وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد شفافیت کو بڑھانا اور محکموں کو جوابدہ بنانا ہے، ان محکموں یا افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو عوامی فنڈز میں بے ضابطگیوں یا غلط استعمال کے مرتکب پائے گئے۔

(جاری ہے)

وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ یہ اقدام عوامی خدمت میں مالی سالمیت اور جوابدہی کے لئے حکومت کے عزم کو واضح کرتا ہے،وزیر تجارت نے کہا کہ یہ اقدام مبینہ طور پر مختلف اداروں میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے حوالے سے مختلف قسم کی درخواستیں موصول ہونے کے بعد لیا گیا ہے جن اداروں سے آڈٹ رپورٹس مانگی گئی ہیں ان میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان،نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ پاکستان، ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ، تجارتی تنازعات کے حل کی تنظیم ایکسپو سنٹر لاہور،نیشنل ٹیرف کمیشن،ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ ، پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی، انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان ،ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ،ٹیکسٹائل کمشنر کی تنظیم ، پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈز انسٹی ٹیوٹ اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں