روس پر حملوں میں امریکی جنگی ہتھیاروں کے استعمال بارے یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لئے تیارہیں ، امریکی وزیر خارجہ

جمعرات 23 مئی 2024 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) امریکا یوکرین کے ساتھ روس پر کئے جانے والے حملوں میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان بارے بات چیت کے لیے تیار ہے ۔ تاس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نےایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ امور کو بتایا کہ امریکاروسی سرزمین میں گہرائی تک اہداف پر حملے کے لیے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان پریوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ یوکرین کے پاس وہ جنگی سامان ہو ہے جس کی اسے ضرورت ہے، جب اسے ضرورت ہو تو وہ اسے مؤثر طریقے سے استعمال کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو یوکرین کو واضح اشارہ بھیجنا چاہیے کہ وہ امریکی ہتھیاروں سے روسی سرزمین پر جوابی حملے کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ نہ صرف یوکرین کے پاس اپنے دفاع کے لیے ضروری چیزیں موجود ہیں بلکہ ہمیں واضح طور پر یہ دیکھنا ہوگا کہ ان کو کس وقت کس چیزکی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ امریکا نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کو ترجیح دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں