تحریک انصاف آزادکشمیر کے عوام کے دکھوں کامداوا کرے گی، محمد طاہرکھوکھر

عمران خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر کو ریاست مدینہ کے فلسفہ کے مطابق مثالی ریاست کے طورپر پیش کیا جائے، 2021 تبدیلی کاسال ہے ، رہنماء پی ٹی آئی آزاد کشمیر

منگل 20 اپریل 2021 16:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ و رہنماتحریک انصاف آزادکشمیر طاہرکھوکھر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کے عوام کے دکھوں کامداوا کرے گی، عمران خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر کو ریاست مدینہ کے فلسفہ کے مطابق ایک مثالی ریاست کے طورپر پیش کیا جائے ۔ 2021 تبدیلی کاسال ہے ، آزادکشمیر کے عوام ضلعی تعصب اور برادری ازم کے بت پاش پاش کر کے عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود کی کال پر لبیک کہتے ہوئے تحریک انصاف کو دوتہائی سے بھی زیادہ اکثریت سے فتح دلوائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار یہاں انہوں نے نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ طاہرکھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی نو جوانوں کی جماعت ہے اور ان کے مسائل سے پوری طرح آگاہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کی حکومت کے گزشتہ پانچ سالوں میں نوجوانوں کیلئے کچھ نہیںکیا۔ ہر سال ہزاروں نوجوانوں یونیورسٹیوں سے ڈگریاں لے کر نوکریوں کیلئے در بدر ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں لیکن حکمرانوں کو عیاشیوںسے فرصت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ اربوں روپے کاترقیاتی بجٹ ہونے کے باوجود روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میںمکمل ناکام ہوچکی ہے۔ تحریک انصاف اپنی پالیسیوں کارخ نوجوانوں کی جانب موڑے گی۔ نہ صرف سرکاری محکمہ جات میں میرٹ پر روزگار فراہم کیاجائیگابلکہ نوجوانوں کواپنے پائوں پرکھڑاکرنے کیلئے فنی تعلیم کو فروغ دیاجائے گا۔ شیڈول بنکوںکو پابندکیاجائے گاکہ وہ آزادکشمیر کے نوجوانوںکو روزگار فراہم کریںاور آسان شرائط پرکاروبارکیلئے قرضے دیں، سیاحت کو ترقی دینے کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دیاجائے گا۔ طاہرکھوکھرنے نوجوانوںسے اپیل کہ آزادکشمیر کے ہرگھرتک عمران خان کاپیغام پہنچائیںاور تبدیلی کیلئے اپنا کردار اداکریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں