مزدور دشمن ٹولہ و انتظامیہ کے ٹائوٹ ریفرنڈم سے فرار چاہتے ہیں ،چوہدری محمد یٰسین

کرپٹ مافیا چوتھی بار بھی ہماری کامیابی کو دیکھتے ہوئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،اورنگزیب خان

پیر 6 نومبر 2017 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء)F-8سینی ٹیشن مسیحی ملازمین کی حاضری ،G-9کراچی کمپنی واٹرسپلائی ،F-10سٹی سیوریج اور کنونشن سنٹر میں قائد ین سی ڈی اے مزدور یونین نے اپنے انتخابی اجلاسوںسے خطاب کیا ،کنونشن سنٹر کے ملازمین میں شامل منظور الہیٰ ،راجہ عزیز ،فرمان اللہ ،محبوب خان ،محمد حفیظ ،کوثر شہزاد،محمد اسلم ،جمیل احسان ،ذوالفقار احمد ،ذیشان کیانی ،نوید ،سیف الرحمان ،انوائرمنٹ سٹا ف کے محمد منظور ،وسیم اختر،سہیل حمید ،محمد فرخ ،نواز علی ،چوہدری سرفراز احمد ،یاسر محمود،ظفر ستی ،اختر محمود ،فرحان خان ،اکبر علی بلتی ، سلیم برکت اور انکے دیگر ساتھیوں نے لیبر یونین (امان اللہ گروپ ) کو چھوڑ کر مزدور یونین(چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ G-9واٹر سپلائی عثمان فورمین ، امین اور انفورسمنٹ میں کام کرنے والی خان برادری نے بھی مزدور یونین کی حمایت کا اعلان کیا ،انتخابی اجلاسوں سے قائدین مزدور یونین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین میں روزانہ کی بنیاد پر جس طرح ملازمین جوق درجوق شامل ہو رہے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے مزدور دشمن ٹولہ اور انتظامیہ کے ٹائوٹ ریفرنڈم سے فرار کے بہانے تلاش کر رہے ہیں ،انشاء اللہ چوتھی مرتبہ بھی فتح محنت کشوں کی تنظیم سی ڈی اے مزدور یونین کی ہو گی یہی وجہ ہے کہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ اپنی عبرت ناک شکست کو دیکھتے ہوئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ،ہم نے اپنے ملازمین کے لیے عید الائونس ،ڈیم الائونس ،حافظ الائونس ،پاسٹر الائونس ،ہیٹ الائونس ،خطرہ الائونس ،خوشبو الائونس ،کمپیوٹر الائونس ،فائر بریگیڈ ملازمین کی ڈبل تنخواہ ،ملازمین کی اپ گریڈیشن ،انکے بچوں کی بھرتی ،ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کروانے ،20%سپیشل الائونس بمعہ بقایا جات دلوانے،بیوہ فنڈ ،پلاٹوں کی الاٹمنٹ وحج پالیسی سمیت ایسے تاریخی کام کیے کہ آج دیگر اداروں میں کام کرنے والے ملازمین ہماری مثال دیتے ہیں اور ہم نے بھی ہمیشہ دوسروں کے لیے مثال بننے کی کوشش کی جبکہ ہمارے مخالفین لفظ سی بی اے کے اصل مفہوم سے بھی نا آشنا ہیں ، آئندہ بھی اپنے منشور میں ملازمین کو ملنے والے الائونسز میں 100%اضافے سمیت ترجیح بنیادوں پر حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور 30%کوٹے کے تحت ملازمین کے بچوں کو انکی تعلیمی قابلیت کے مطابق بھرتی کروانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ،سی ڈی اے مزدور یونین پہلے ہی سالوںسال سے محنت کشوں کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،ادارے و ملازمین کی تقسیم اور شعبہ صفائی کی نجکاری کے خلاف عدالتوں میں قانونی جنگ لڑرہی ہے لیکن قابل افسوس امر یہ ہے کہ سی ڈی اے میں ہمیشہ منفی سیاست کرنے والے سیاسی یتیموں کے ٹولے نے ملازمین کے مفادات میں کام کرنے کی بجائے انکو تقسیم کرتے ہوئے منفی سیاست کی اور یہ میر جعفر اور میرصادق سینی ٹیشن کی نجکاری کے معاملے پر ایک اخباری بیان تک جاری نہ کر سکے ،سی ڈی اے مزدور یونین انکے ہر سیاسی حربے کو ناکام بناتے ہوئے ریفرنڈم کے میدان میں شکست سے دوچار کرے گی ،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین اورنگزیب خان ،راجہ شاکر زمان کیانی ،حاجی مشتاق احمد شاہد ،چوہدری ظفر ،احمد علی شیرازی ،ملک لطیف ،ملک شفیق ،خرم مغل ،یاسر مغل ،سردار ذوالفقار ،شاہد انجم،ذیشان کیانی، سٹی سیوریج کے چوہدری الیاس ،بوٹا مسیح ،شفاعت اللہ ،حکم داد،زاہد بھٹی ،سردار شوکت ،ملک ارشد ،راجہ صابر ،واجد خان ،مقرب خان ،شبیر فورمین ودیگر نے شرکت کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں