یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے عالمی تجارت کا اجلاس

منگل 20 فروری 2018 21:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے عالمی تجارت کا اجلاس برسلز میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کو دی جانے والی جی ایس پی پلس سکیم کا دوسرا جائزہ لیا گیا۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان کی تیاری کی ستائش کی گئی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے کہا کہ پاکستان معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے مزید اقدامات بھی کرے۔ کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے 27 عالمی معاہدوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے پاکستان کو جی ایس پی پلس سکیم سے آزاد تجارتی معاہدے کا پارٹنر بنانے پر غور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ جی ایس پی پلس سکیم پر یورپی کمیشن مارچ میں غور کرے گا۔ یورپی پارلیمنٹ کو جی ایس پی پلس پر پاکستان کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دینے کیلئے سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ برسلز میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں