فلاحی ادبی تنظیم’’خیال نو‘‘ کے زیر اہتمام اشفاق احمد کی یاد میں پودا لگایا گیا

پیر 20 اگست 2018 17:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) فلاحی ادبی تنظیم’’خیال نو‘‘ کے زیر اہتمام ملک کے ممتاز ادیب، دانشور اشفاق احمد کی یاد میں ادارہ فروغ قومی زبان کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ تنظیم کی طرف سے ملک کے نامور ادیبوں کی یاد میں مختلف اداروں اور شہروں میں پودے لگائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف، ایگزیکٹو ڈائریکٹر تحسینہ جہان، تنظیم کی ممبران کلثوم نقوی، مریم نقوی کے علاوہ ادارے کے افسران بھی موجود تھے۔ افتخار عارف نے اس موقع پر کہا کہ ملک کے نامور ادیبوں کی یاد میں اس ادبی فلاحی تنظیم کی طرف سے یادگاری پودے لگانے مستحسن اقدام ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں