عیدالضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ منگل کو عروج پر رہا

منگل 21 اگست 2018 15:39

عیدالضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ منگل کو عروج پر رہا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) عیدالضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ منگل کو عروج پر رہا، شہریوں نے عیدالضحیٰ پر قربانی کیلئے ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے بڑے جانور خریدے، وفاقی دارالحکومت میں سبزی منڈی کے قریب لگائی جانے والی مویشی منڈی ، بہارہ کہو ، ترنول سمیت کئی مقامات پر قربانی کے جانور فروخت کئے گئے۔

(جاری ہے)

مساجد ، مدارس کی انتظامیہ سمیت کئی تنظیموں کی طرف سے اجتماعی قربانیوں کیلئے بھی بڑے پیمانے پر جانور خریدے گئے۔ اس سال بڑے جانور میں اجتماعی قربانی کا حصہ اوسطاً 12ہزار روپے رہا جبکہ منڈیوں میں جانوروں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بھی جاری رہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں