تجاوزات کے خلاف آپریشن،سینیٹر جاوید عباسی حکومت کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے

سب کو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر حمایت کرنی چاہیے،تجاوزات مافیا نے اسلام آباد میں ظلم کیا ہوا تھا،جاوید عباسی پہلی مرتبہ کسی حکومت نے ہمت دکھائی ہے،کسی نہ کسی سے تو آغاز کرنا تھا،پارلیمنٹ میں ان کی تعریب کرنے چاہیے،گفتگو

پیر 22 اکتوبر 2018 19:57

تجاوزات کے خلاف آپریشن،سینیٹر جاوید عباسی حکومت کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر محمد جاوید عباسی نے کہا کہ پہلی دفعہ کسی بھی حمایت نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ہے، ہم سب کو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر حمایت کرنے چاہییں،تجاوزات نے اسلام آباد میں ظلم کیا ہوا تھا، سی ڈی اے نے پہلی دفعہ احسن اقدام کیا ہے،پچھلے دور کی حکومتیں ناکام رہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں ان کی تعریب کرنے چاہئیں،تجاوزات مافیا نے اسلام آباد پر ظلم کیا ہوا تھا، پہلی مرتبہ کسی حکومت نے ہمت دکھائی ہے،کسی نہ کسی سے تو آغاز کرنا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں