موجودہ حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے ر ہی ہے،زولفی بخاری

اسلام آ با د کے سیکٹر ایف الیون میں او پی ایف یونیورسٹی کا کام تیزی سے جار ی ، یو نیورسٹی کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے ہمیں صبر اور حوصلے اور پور ی لگن سے نئے پاکستا ن کی تعمیر میں اپنا کردار نبھانا ہو گا، اوور سیزپاکستانی ہما ر ا اثاثہ ہیں اور ملکی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر ر ہے ہیں،وزیر اعظم کے معاون خصو صی کا او پی ایف گر لز کالج کی طالبات کونسل کی حلف بر داری اور سالانہ تقسیم انعاما ت سے خطا ب

منگل 13 نومبر 2018 23:00

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) وزیر اعظم کے معاون خصو صی بر ائے اوورسیز پاکستانیز سیدذوالفقار بخار ی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے ر ہی ہے، اسلام آ با د کے سیکٹر ایف الیون میں او پی ایف یونیورسٹی کا کام تیزی سے جار ی ہے اور انہوں نے ہدایت کی ہے کہ اس یو نیورسٹی کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق اور تہذیب کی اہمیت پہ زور دیتے ہو ئے کہا کہ ہما را دین ہمیں اخلاقیات کا درس دیتا ہے،ہمیں صبر اور حوصلے اور پور ی لگن سے نئے پاکستا ن کی تعمیر میں اپنا کردار نبھانا ہو گا، اوور سیزپاکستانی ہما ر ا اثاثہ ہیں اور ملکی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر ر ہے ہیں ،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے او پی ایف گر لز کالج کی طالبات کونسل کی حلف بر داری اور سالانہ تقسیم انعاما ت سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ، تقر یب میں مینجنگ ڈ ائر یکٹر او پی ایف ڈ اکٹر عامر شیخ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ اور سیز پاکستانیز فاونڈ یشن بہترین تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر ر ہی ہے اور نہ صر ف پاکستا ن بلکہ دنیا بھر میں موجود مقیم پاکستا نیوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبوں پر کام کر تے ہوئے اپنے تار کین وطن بھاییوں کوسہولیات فراہم کر نے میں کوشاں ہے،خطبہ استقبالیہ پیش کر تے ہوئے پرنسپل کالج پر وفیسر شاہینہ مسعود نے کالج کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ میٹرک کے امتحان میں ان کے کالج کی طالبہ اروج کرن نے جبکہ او لیول کی امل رزاق نے اول پوزیشن حاصل کی،تقر یب میں کالج کونسل کی نومنتخب صدر عائشہ بلوچ، نائب صدر معروشہ ظاہر ،سیکٹری برکھا اعجاز جواینٹ سیکٹری ماہم عباس نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ،مہمان خصوصی ذوالفقار بخار ی نے طالبات کونسل سے حلف لیا اور گذشتہ سال کی نصابی وغیر نصابی سر گر میوں میں بہترین کارکردگی کی حامل طالبات میں انعاما ت تقسیم کیے۔

۔۔۔۔ظفر ملک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں