اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سر گرمیاں روکنے کے حوالے سے دائر درخواست پر طلب کر لیا

منگل 20 نومبر 2018 20:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سر گرمیاں روکنے کے حوالے سے دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے ۔منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے فرخ نواز بھٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اس کیس کی مذید سماعت چیمبر میں رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

فاضل جسٹس عامر فاروق نے حکم دیا کہ دس روز میں جواب آ جائے پھر دیکھتے ہیں۔راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ درخواست میں سوشل میڈیا پر جاری ریاست مخالف سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، عدالت قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے، چار جولائی کے عدالتی حکم نامے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم جاری کیا تھا۔عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں