ہرسال 30 ملین نومولود بچے مناسب دیکھ بھال نہ ملنے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں،یونیسف کی رپورٹ

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) تقریبا ہرسال 30ملین نومولود بچے قبل ازوقت پیدائش کے بعد مناسب دیکھ بھال نہ ملنے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔اس بات کاانکشاف یونیسف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جمعرات کو جاری کردہ رپورٹ میں کیاگیاہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ نوازئیدہ بچے جن کی پیدائش قبل ازوقت ہوتی ہے،وہ بیکؑڑیا انفیکشن کے علاوہ دیگر امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل فار پروگرامز ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیش ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھ کاکہنا تھاکہ قبل ازوقت پیداہونے والوں کو بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ان کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسے بچوں کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں کوتاہی کی صورت میں انکی جان جاسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا ہیلتھ کے گوبل اہداف اس وقت تک حاصل نہیں کرسکتی ہے جب تک قبل ازوقت پیدا ہونیوالے نوازئیدہ بچوں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے ضروری انتظامات نہیں کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں