عالمی تنظیم العارفین کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ و حق باھو کانفرنس کل ہوگی

پیر 21 جنوری 2019 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ و حق باھو کانفرنس کل منگل کو ہوگی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں غازی یونٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کانفرنس جانشین سلطان العارفین حضرت سخی سلطان محمد علی صاحب اختر نواز خان کی زیرصدارت سٹیڈیم کھلابٹ ٹاؤن شپ ہری پور میں دن ایک بجے ہوگی۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے جلوس خالو دفتر سے دن 11 بجے روانہ ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں