بجلی کے ایک بل کے جمع نہ ہو نے پر پورے محلے کو تکلیف میں مبتلا نہ کیا جائے ،آغا رفیع اللہ

جمعہ 26 اپریل 2024 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ اگر کسی ایک گھر کی طرف سے بجلی کے بل جمع نہ کرانے کی وجہ سے پورے محلے کو تکلیف میں مبتلا نہ کیا جائے جو بل نہیں دیتا اس کیخلاف کارروائی کی جائے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے بروقت اجلاس شروع کرنے پر سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہائوس کو ڈسپلن کی طرف لیجانا خوش آئند ہے۔

ہم اس اچھے عمل کو سراہتے ہیں۔ اس سے اراکین کی سنجیدگی کا بھی اندازہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احکامات کے باوجود وزراء کی حاضری بھی تسلی بخش نہیں ہوتی۔ اس ایوان اور پارلیمان کی وجہ سے ہی حکومت وجود میں آئی ہے۔ ہمیں اپنے علاقوں میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ اور قلت کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

رفیع اللہ نے کہا کہ ایوان کے کسٹوڈین ہونے کے ناطے اگر یہی روایات برقرار رہیں گی تو ہم بہترین طریقے سے اپنے لوگوں کی خدمت کر سکیں گے۔

آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ہمارا ایک بل تھا کہ اگر کسی ایک گھر کی طرف سے بجلی کے بل جمع نہ کرانے کی وجہ سے پورے محلے کو تکلیف میں مبتلا نہ کیا جائے جو بل نہیں دیتا اس کیخلاف کارروائی کی جائے جو کے الیکٹرک یا واپڈا کانادہندہ یا چور ہو صرف اسی کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ اس کی سزا پورے علاقے کو نہ دی جائے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ اس بل کو تلاش کرتے ہیں اگر آپ کے پاس معلومات ہوں تو وہ بھی دے دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں