بیرون ملک سے رقم ملنے کے جھانسے میں نہ آئیں ، یہ فراڈ ہے، ایف آئی اے نے واٹس ایپ ہیکرز سے خبردار کر دیا

ہفتہ 23 فروری 2019 19:33

بیرون ملک سے رقم ملنے کے جھانسے میں نہ آئیں ، یہ فراڈ ہے، ایف آئی اے نے واٹس ایپ ہیکرز سے خبردار کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) ایف آئی اے نے واٹس ایپ ہیکرز سے خبردار کر دیا ۔ ایف آئی اے نے انتباہ جاری کیا کہ بیرون ملک سے رقم ملنے کے جھانسے میں نہ آئیں ، یہ فراڈ ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ہیکرز کی جانب سے کالز کی شکایات پر ایف آئی اے نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ۔ ایف آئی اے نے صارفین کوبیرون ملک رقم ملنے والی کالز آنے پر کسی قسم کا ڈیٹا نہ دینے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے کہا کہ واٹس ایپ پر آنے والی ایسی کالز پر کوئی ڈیٹا نہ دیا جائے۔ایف آئی اے کے مطابق ہیکرز کی جانب سے وٹس ایپ ہائی جیک کیئے جانے کا خدشہ ہے ۔ایف آئی اے کی جانب سے فیس بک صارفین کے لیے بھی تفصیلی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے ،27 صفحات پر مشتمل فیس بک سیکیورٹی گائیڈ ایف آئی اے سائبر سیکیورٹی ماہرین نے تیار کی ہے،انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا سروس فیس بک کے محفوظ استعمال کے لیے صارفین کیلئے تفصیلی معلومات دی گئی ہیں،فیس بک سیکیورٹی گائیڈ ڈائریکٹر سائبر کرائم کیپٹن ر شعیب کی خصوصی ہدایت پر تیار کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں