اسلا م آباد،وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ کی انسداد تجاوزات مہم کے تحت کاروائیاں جاری

جی 9 مرکز میں قائم غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو مسمار کر دیا

پیر 20 مئی 2019 23:36

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ کی انسداد تجاوزات مہم کے تحت کاروائیاں جاری ،انسداد تجاوزات مہم میں شریک ٹیموں نے جی 9 مرکز میں قائم غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو مسمار کر دیا جی 9 مرکز میں قائم شو رومز مالکان نے فٹ پاتھ پر تجاوزات قائم کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے انفورسمنٹ کے مطابق عوام کیلئے راستوں کو تجاوزات سے پاک کیا جا رہا ہے دوران کاروائی سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے 7 دوکانوں کو خلاف قانون استعمال پر سیل کر دیا گیا ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت کے دیہی اور شہری علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھیں گی عدالت عظمی اور چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات کے تحت شہر بھر میں مہم جاری رکھی جائے گی تاجر برادری فٹ پاتھس اور سرکاری ذمین سے تجاوزات و تعمیرات ازدخود مسمار کر دیں۔

۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں