سی ڈی اے اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا لہتراڑ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن‘ 35 غیر قانونی شیڈز، 07 کیبن،06 تشہیری بورڈ گرانے کے علاوہ سڑک کے دونوں اطراف 2 کلو میٹر کے ایریاء میں تجاوزات کو مسمار کر دیا

پیر 15 جولائی 2019 23:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے لہتراڑ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 35 غیر قانونی شیڈز، 07 کیبن،06 تشہیری بورڈ گرانے کے علاوہ سڑک کے دونوں اطراف 2 کلو میٹر کے ایریاء میں تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ سی ڈی اے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں پیر کے روز سی ڈی اے نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لہتراڑ روڈ پر بھر پور آپریشن کیا۔

یہ آپریشن کھنہ پٴْل سے لیکر بلال ٹاؤن تک کیا گیا۔ آپریشن میں اس علاقے میں کی گئی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ آپریشن میں شیڈز، فینس اور تشہیری بورڈ جو کہ دکانداروں نے اپنی دکانوں کے سامنے آویزاں کیے ہوئے تھے گرا دیا۔

(جاری ہے)

اس آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ملازمین بشمول پولیس نے معاونت کی۔

دکانوں کے سامنے لگائے جانے والے تشہیری بورڈز، شیڈز اور فینس کو مسمار کرنے کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی گئی۔ آپریشن کے دوران35 غیر قانونی شیڈز، 07 کیبن، 06 تشہیری بورڈ گرانے کے علاوہ سڑک کے دونوں اطراف 2 کلو میٹر کے ایریاء میں تجاوزات کو ختم کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران گرانی جانے والی تجاوزات نہ صرف غیر قانونی بلکہ ان تجاوزات کے باعث ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کا بھی باعث تھیں جبکہ ان تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں