وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کو ہارٹ اٹیک ،پمز کارڈیک سینٹر کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کو ہارٹ اٹیک کے بعد پمز کارڈیک سینٹر کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے، جہاں پر کارڈیک سینٹر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم ملک نے ان کی اینجیو گرافی کرکے سٹنٹ ڈال دیا ہے، سید طاہر شہباز کی حالت تسلی بخش ہے، وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کو دل کے دورے کے بعد انتہائی تشویش ناک حالت میں پمز کارڈیک سینٹر منتقل کیا گیا تھا، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم ملک نے فوری طور پر ان کی اینجیو گرافی کی اور کارڈیک سٹنٹ ڈال دیا، سید طاہر شہباز کی شریان میں رکاوٹ بھی دور کر دی گئی ہے، وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی حالت تسلی بخش ہے تاہم ان کو 24 گھنٹے تک کارڈیک سینٹر کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں