سی ڈی اے کا آئی الیون ٹو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 15 کمرے اور بھینسوں کے 8 باڑے مسمار کر دیئے

پیر 23 ستمبر 2019 19:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای) نے آئی الیون ٹو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 15 کمرے اور بھینسوں کے 8 باڑے مسمار کر دیئے۔ پیر کو سی ڈی اے ترجمان کے مطابق سی ڈی اے کا اسلام آباد میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کا آپریشن جاری ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مختلف ٹیمیں مختلف شعبوں اور اداروں کی معاونت سے بلا امتیاز شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہا ہے۔

اس ضمن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون ٹو میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے 15 کمرے اور بھینسوں کے 08 باڑے مسمار کر دیئے۔ ان غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بری امام کے علاقے میں بھی انفورسمنٹ کی مختلف ٹیموں نے آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو گرا دیا جو کہ لوگوں نے سرکاری اراضی پر کر رکھی تھیں۔

بری امام کے علاقے ڈھوک تھالی میں غیر قانونی طور پر تعمیر کئے جانے والا ایک کمرہ ، ایک واش روم ، ایک بڑی بائونڈری وال کو گرا دیا گیا۔ علاوہ ازیں محلہ ہسپہال میںبھی ایک نو تعمیر شدہ کمرہ بھی مسمار کر دیا گیا۔ مرکز آئی ٹین میں انفورسمنٹ سٹاف نے آپریشن کر کے لوہے کا بڑا شیڈ اور سکریپ ڈپو بھی ختم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں