سی ڈی اے کی پارک انکلیو میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) انتظامیہ کی زیر التواء سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کے اجراء کی پالیسی کے تحت پارک انکلیو میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ان ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے موثر نگرانی کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان سی ڈی اے کے مطابق پارک انکلیو میں بنائے جانے والے پل پر کام تیزی سے جاری ہے۔

گمراہ کس نالے پر تعمیر کئے جانے والے اس پٴْل سے پارک انکلیو کے رہائشیوں کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر ہو گی۔ پل پر گریڈر کاسٹنگ اور پائلنگ کا کام مکمل ہونے کے بعد پیئیر کالمز اور ٹرازمز پر کام جاری ہے جبکہ نالے پر حفاظتی کام کو بھی تقریباً مکمل کیا گیا ہے جس کے بعد حفاظتی دیوار پر کام شروع کیا گیا ہے تاکہ پل کی تعمیر کو مارچ 2020ء تک مکمل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

مزید برآں پارک انکلیو کے باقی ماندہ علاقے میں بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔ اس سلسلے میں 61 میں سی42 پلاٹوں کو مختلف سہولیات بشمول ڈرینج سسٹم، سیوریج سسٹم، واٹر سپلائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا کام آخری مراحل میں ہے جبکہ باقی ماندہ کچھ حصے میں سہولیات کی فراہمی کا کام جاری ہے۔ پارک انکلیو سی ڈی اے کا ایک زیر التواء منصوبہ بن گیا تھا تاہم سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے نہ صرف ترقیاتی کاموں کا اجراء کیا بلکہ موثر مانیٹرنگ اور لگاتار کوششوں کی وجہ سے اب یہ ترقیاتی کام تکمیل کی طرف گامزن ہے اور بہت جلد الاٹیز اپنے الاٹ شدہ پلاٹوں پر گھروں کی تعمیر شروع کر سکیں گے۔

ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پل کی تعمیر کے کام کو تیز کیا جائے۔یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پارک انکلیو II- کی اراضی کا قبضہ بھی حاصل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں