ایوان بالا کا اجلاس ، اسلام آباد لازمی ٹیکہ جات و ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کا بل 2019ء کی منظوری دے دی

پیر 27 جنوری 2020 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) سینیٹ نے اسلام آباد لازمی ٹیکہ جات و ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کا بل 2019ء کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے تحریک پیش کی کہ اسلام آباد لازمی ٹیکہ جات و ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کا بل 2019ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی جس کے بعد چیئرمین نے بل شق وار منظوری کے لئے پیش کیا جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں