ترکی میں آیا صوفیہ کو مسجد کے طور پر بحال کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، عالم اسلام کے بہتر مستقبل کے لیے امید کی کرن ہے،صدر وفاق المدارس

اتوار 12 جولائی 2020 16:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) صدر وفاق المدارس مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے ترکی میں آیا صوفیہ کو مسجد کے طور پر بحال کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کے بہتر مستقبل کے لیے امید کی کرن قرار دیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے اقدامات کی تحسین کرتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ تہذیبوں کی کشمکش کے اس دور میں چند دیگر مسلم حکمراں بھی اگر صدر اردگان جیسی پالیسیاں اپنا لیں تو دنیا کا نقشہ بدل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ زوال پذیر عالم اسلام کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگا-وفاق المدارس کے رہنماوں نے کہا کہ تہذیبوں کی کشمکش کے اس دور میں مزید ایسے علامتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں