نیب تحقیقات میں ندیم مانڈوی والااور مبینہ فرنٹ مین طارق محمود کی عبوری ضمانت منظور کرلی

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:24

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2020ء) : اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پرمشتمل ڈویڑن بنچ نے نیب تحقیقات میں ندیم مانڈوی والااور مبینہ فرنٹ مین طارق محمود کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

عدالت کی طرف سے جاری تحریری حکم نامہ کے مطابق وکلائ کے دلائل کی روشنی میں پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے اور عدالت نے جواب کیلئے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت7دسمبر تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ طارق محمود پر سلیم مانڈوی والا کا بے نامی دار کا الزام ہے جبکہ درخواست گزارکاکہناتھاکہ ہمارے خلاف تفتیش بدنیتی پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں