کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاعات

جمعرات 28 جنوری 2021 19:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاعات ، قابل اعتماد ذرائع نے کہا ہے کہ منگل باغ جس کا تعلق خیبرضلع سے تھا کو جمعرات کی صبح افغانستان کے مشرقی صوبے نگر ہار کے ضلعے نازیان میں ایک بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے بھی کہا ہے کہ انہیں بھی منگل باغ کی افغانستان میں ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم منگل باغ کی تنظیم نے واقعہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

فوجی آپریشنوں کے بعد منگل باغ اور انکے حامی افغانستان منتقل ہو گئے تھے ۔ منگل اور انکی کالعدم تنظیم پر سیکیورٹی فورسز ، قبائلی رہنمائوں اور نیٹو کی گاڑیوں پر حملے کا الزام ہے ۔ وہ پاکستانی حکام کو ان جرائم کی بنیاد پر مطلوب تھے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں