ذیلی کمیٹی کی مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے بھیجے جانے والے 12 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

جمعرات 24 جون 2021 23:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے بھیجے جانے والے 13 کیسوں میں سے 12 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے ۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کے اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر قانون فروغ نسیم کے علاوہ نیب ،وزارت قانون اور داخلہ کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے بھیجے جانے والے 13 کیسوں میں سے 12 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ،18 مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی ۔نظر ثانی کیلئے پیش کی گئیں 27 اپیلوں میں سے 6 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی ۔ اجلاس میں ایک کیس کو مسترد کر دیا گیا جبکہ 20 کیسز کو عدم حاضری پر موخر کر دیا گیا ،زرعی ترقیاتی بینک کے صدر سید طلعت کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے ون ٹائم اجازت دینے کی سفارش کی گئی ،ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں