وزارت داخلہ کی لاہورکے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت

جمعرات 21 اکتوبر 2021 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) وزارتِ داخلہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعض علاقوں میں ایک کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ بند کرنیکی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

خط میں وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے کو لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی میں انٹرنیٹ سروس بند کرنیکی ہدایت کی ہے۔وزارتِ داخلہ نے لاہور کیعلاقوں سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں بھی فوری انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں