اسلام آباد کی مضافاتی آبادی شمس کالونی کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا

اپنے حلقے کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا ، انجم عقیل کی گفتگو

پیر 23 مئی 2022 20:22

اسلام اباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) اسلام آباد کی مضافاتی آبادی شمس کالونی کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ،پانی کی عدم دستیابی سے اہالیان علاقہ عرصہ دراز سے مشکلات کا شکار تھے ،گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے دیگرمقامی لیگی قائدین کے ہمراہ شمس کالونی میں ٹیوب ویل کا افتتاح کیا جس پر علاقہ مکینوں کی جانب سے انکے دیرینہ مسئلے کے حل پرنہ صرف انکا شکریہ ادا کیا گیا بلکہ انجم عقیل خان اور دیگر ن لیگی قائدین کواس کار خیر پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا ،جو میرے اختیار میں ہے وہ کام میں خود کرونگا پارٹی کی اعلی قیادت کو بھی حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کا کہو گا ،شمس کالونی میں عرصہ دراز سے پانی کا مسئلہ تھا شمس کالونی میں ٹیوب ویل کی تنصیب سے علاقہ مکینوں کو وافر مقدار میں صاف پانی میسر آئیگا پانی کی دستیابی جیسا کار خیر دلی سکون کا باعث بھی ہے ، علاقہ مکینوں سے ملتمس ہوں کہ میرے اور میری پارٹی کی اعلی قیادت کے حق میں دعا گو رہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں