ہتک عزت کیس، سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل

بدھ 29 مارچ 2023 15:13

ہتک عزت کیس، سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) سابق ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) شہزاد سلیم اپنے خلاف ہتک عزت کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہو ئے جس کے بعد سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طیبہ گٴْل نے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کیس کیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی کی عدالت میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم پیش ہوئے۔

عدالت میں پیش ہونے پر سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے اور ان کو 20 ہزار روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں