سرسید ایجوکیشنل فائونڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ کتب میلہ اختتام پذیر

جمعہ 19 اپریل 2024 17:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) سرسید ایجوکیشنل فائونڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ کتب میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک رائو عاطف رضا تھے، دیگر مہمانان میں ڈی جی رحمت العالمین اتھارٹی ظفر محمود ملک، ایم ڈی نیشنل بک فائونڈیشن ڈاکٹر راجہ مظہر حمید، ایم پی اے سہیل بن عزیز ڈائریکٹر رحمت العالمین اتھارٹی ، معروف ماہر تعلیم عرفان طالب، سردار محمد علی، ضلعی صدر پی پی پی اٹک سردار اشعر حیات خان، راہنما پی پی پی سردار ذوالفقار حیات، سابق ایم پی اے تیمور مسعود ملک، ایم پی اے ہری پور شازیہ جدون، تحصیل ناظم خانپور راجہ ہارون سکندر، ممتاز محقق و سفرنامہ نگار محمد توفیق، عطاء الرحمٰن چوہدری، راجہ اعجاز گوہر، ملک نجیب الرحمٰن ارشد، سید ضیاء شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ اٹک شہزاد کھوکھر اور پیپلزپارٹی ویمن ونگ اٹک کی صدر ایمان اپنی ٹیم کے ہمراہ شامل تھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اٹک رائو عاطف رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ نجی سطح پر کتب میلہ کا انعقاد سرسید ایجوکیشنل فائونڈیشن کا احسن اقدام ہے۔ ایم پی اے سردار محمد علی نے کہا کہ حسن ابدال کو خوبصورت بنانے اور نوجوان نسل کو کتاب کی طرف راغب کرنے پر سرسید انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ڈی جی این آر کے این اے ظفر محمود ملک نے کہا کہ رحمتہ العالمین اتھارٹی سکولوں میں طلباوطالبات کے لئے بہت سے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی ملک گیر سطح پر سیرت پاک پر کام کا عملی آغاز کر دیا جائے گا۔

ایم ڈی این بی ایف راجہ مظہر حمید نے کہا کہ انہوں نے جب عہدے کا چارج سنبھالا تو ادارہ بند کرنے کی تجاویز سامنے آ رہی تھیں، ہم نے ادارے کے ملازمین کے ساتھ مل کر اسے دوبارہ اپنے پاٶں پر کھڑا کر دیا ہے اور جن ملازمین کو ادارہ سے نکالا جا رہا تھا آج انہیں بونس دئیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سرسید فائونڈیشن کے قاضی ظہورالحق اور طاہر محمود درانی کی تعریف کی جنہوں نے وہ کام کر دکھایا جو حکومتی اداروں کو کرنا چاہیئے۔ صدر تقریب جبار مرزا نے کہا کہ استاد کا احترام وقت کی ضرورت ہے استاد کے احترام کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ اس موقع پر کتب میلہ میں سٹال لگانے والوں کو ڈی سی اٹک نے تعریفی اسناد دیں جبکہ مہمانوں کو سوینئرز اور شیلڈز پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں