وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں میں دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پرگریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے ملازمین کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار

جمعہ 19 اپریل 2024 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں میں دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پرگریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے ملازمین کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

بائیو میٹرک کے لیے ملازمین کو فی الفور رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔22 اپریل سے بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں