لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا ساتویں ایڈیشن 23 اپریل سے اسلام آباد میں ہوگا

جمعہ 19 اپریل 2024 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان کے سب سے بڑے کارپوریٹ ایونٹ، لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ 2024 (ایل آئی آئی بی ایس 2024) کا ساتواں ایڈیشن 23 اور 24 اپریل کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔

(جاری ہے)

’’ترقی کے لیے تعاون‘‘ کے موضوع پر ہونے والی دو روزہ سمٹ میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین پاکستان اور دنیا کو درپیش چیلنجز اور ممکنہ حل پرغور کریں گے۔ ایل آئی آئی بی ایس میں مشاورتی کام، خیالات ومہارت کے تبادلے اور علاقائی و عالمی معیشتوں کے مفاد میں مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں