عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 19 اپریل 2024 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں بیرسٹر گوہر علی خان کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی، اس میں جن امور کو زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا گیا تھا وہ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اس لئے انہیں یہاں زیر بحث نہیں لایا جا سکتا تاہم ریکوزیشن کے بعد 14 دن کے اندر اجلاس طلب کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ہم نے اجلاس اس سے پہلے طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں