اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم

اس سال ہم بھی حج معاملات کی نگرانی کریں گے، اگر کسی نے ٹیکسی سے متعلق بھی شکایت کی تو آپ کی خیر نہیں، عدالت عالیہ

جمعہ 19 اپریل 2024 23:03

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج پر جانے والے تمام افراد کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت عالیہ اسلام آباد نے یہ حکم حج و عمرہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیز کی حج کوٹا سے متعلق دائر درخواستوں پر وزارت مذہبی امور کے حکام کو دیا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہم بھی حج معاملات کی نگرانی کریں گے، اگر کسی نے ٹیکسی سے متعلق بھی شکایت کی تو آپ کی خیر نہیں۔

عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ منیٰ یا مزدلفہ میں کسی کو بھی شکایت آئی تو نہیں چھوڑیں گے۔ہائی کورٹ نے دوران سماعت کہا کہ تمام درخواستیں التوا میں رکھ رہے ہیں اس سال حج میں وزارت کی کارکردگی دیکھیں گے پھر ان کیسز کا فیصلہ کریں گے۔عدالت عالیہ اسلام آباد نے مزید سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں