پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن منایا گیا

جمعرات 25 اپریل 2024 12:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد دنیا میں ملیریا کی روک تھام، اس پر قابو پانے کے لیے مسلسل سرمایہ کاری اور مستقل عزم کی ضرورت کو اجاگر کرناتھا۔

(جاری ہے)

ملیریا کے عالمی دن کے حوالہ سے عالمی ادارہ صحت مسلسل سرمایہ کاری اور اختراعات پر زور دیتا ہےجس سے ملیریا پر قابو پانے کے نئے طریقے، تشخیص، اینٹی ملیریل ادویات اور دیگر اقدامات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ملیریا ایک قابل علاج بیماری ہونے کے باوجود پورے کرۂ ارض کے لوگوں پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی سربراہی میں ملیریا کے تدارک اور تحفظ کے حوالہ سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ملیریا کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری، غیر سرکاری اور طبی اداروں کے زیر انتظام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا اورعام آدمی کو ملیریا کی بیماری اور اس سے تحفظ کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں